امریکہ نے ترکیہ کو 65 سال بعد ان کا مجسمہ واپس کر دیا

0
149
امریکہ نے ترکیہ کو 65 سال بعد ان کا مجسمہ واپس کر دیا

امریکہ نے ترکیہ کو 65 سال بعد ان کا مجسمہ واپس کر دیا

ترکیہ حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ترکی سے غیر قانونی امریکہ اسمگل ہونے والا شہنشاہ مارکس اورلیس کا مجسمہ واپس لے لیا گیا ہے، ترک حکام کے مطابق یہ مجسمہ کانسی کا بنا ہوا ہے اور پینسٹھ سال پہلے 1960ء میں ترکی کے تاریخی شہر بوبن سے سمگل ہوا تھا۔

ترکیہ کے سیاحت و کلچر کے وزیر محمت نے مجسمے کے حصول کے لیے لڑی جانے والی قانونی لڑائی کا بھی حوالہ دیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے صبر کیا، ہم صحیح تھے، ہم نے حوصلہ نہ ہارا اور آخر ہم جیت گئے، انہوں نے کہا کہ ہم فلسفی بادشاہ کا مجسمہ اس کے ملک واپس لے آئے جہاں سے ان کا تعلق تھا، انہوں نے کہا کہ ہم جلد اس مجسمے کی انقرہ میں رونمائی کریں گے۔

Leave a reply