امریکہ میں طوفان سے چوبیس افراد ہلاک

0
118
امریکہ میں طوفان سے چوبیس افراد ہلاک

امریکہ میں طوفان سے چوبیس افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارش کے سبب مختلف حادثات میں چوبیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں، ٹیکساس میں تیز بارش کے سبب سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی ہے جس کے سبب کئی لوگ لاپتہ ہو گئے ہیں، لاپتہ ہونے والوں میں بیس سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

ٹیکساس حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کے لیے ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں، جبکہ ٹیکساس میں مزید سیلاب کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے، ریاست کے حکام کے مطابق جمعہ کے دن ٹیکساس میں طوفانی بارش کے باعث علاقوں میں ہونے والے نقصان سے لوگوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply