
ہاٹ لائن نیوز : امریکن ایمبیسی کا تین رکنی وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا، امریکن ایمبیسی کے وفد کو تینوں ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی۔
وفد نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار امریکی شہریوں سے ملاقات کی اور یہ ملاقات ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں ہوئی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
وفد کو امریکی شہریوں عابد ملک، صدیقہ سعید اور ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی۔ امریکی وفد میں عرفان جان، مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔ ملاقات کے بعد امریکی وفد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگیا۔









