امریکا میں شدید برفباری،سڑکیں بند، پروازیں منسوخ

ہاٹ لائن نیوز: امریکا میں شدید برف باری کے باعث نظام زندگی معطل ہوگیا، امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک گھنٹے میں پانچ انچ برف پڑنے سے برفانی تودہ گر گیا اور کئی گاڑیاں برف میں دب گئیں۔ برطانیہ میں بھی سب کچھ درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، برمنگھم اور مانچسٹر میں برفباری کے باعث رن وے بند، پروازیں منسوخ ہوگئیں ۔
امریکا میں شدید برفباری سے تقریباً 60 ملین افراد متاثر، اوہائیو اور انڈیانا کے کئی شہروں میں سڑکوں پر کئی انچ برف جم گئی، شہریوں کے لیے ضروری سفر بھی امتحان بن گیا۔
امریکہ کی مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان کا بھی خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے دس سالہ ریکارڈ پندرہ انچ سے زائد برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔







