امرتسر سے میزائل کے ٹکڑے برآمد

0
193
امرتسر سے میزائل کے ٹکڑے برآمد

امرتسر سے میزائل کے ٹکڑے برآمد

امرتسر کے نواحی گاؤں جیتھووال میں آج ایک میزائل کا مشتبہ حصہ ملا جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا، مقامی لوگوں نے میزائل کے حصے کو کھیتوں میں پڑا ہوا دیکھا اور فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا،پولیس حکام کے مطابق ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ میزائل کا ٹکڑا بھارتی میزائل کا ہے یا پاکستانی میزائل۔

امرتسر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی دھماکے یا زمین پر میزائل ٹکرانے کے شواہد نہیں ملے، البتہ میزائل کا دھاتی ٹکڑا ضرور ملا ہے جسے فرانزک ٹیم نے تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave a reply