امتحانی مراکز فروخت کرنے کا انکشاف

0
178
امتحانی مراکز فروخت کرنے کا انکشاف

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ اینٹی کرپشن نے کوئٹہ میں نقل مافیا کے خلاف اپنی گرفت مزید سخت کردی، امتحانی مرکز میں پرچے بیچنے کے انکشاف پر اسکول میں کارروائی کرتے ہوئے2افرادکو گرفتار کرلیا گیا۔

پرچوں کی فروخت کا انکشاف ہونے پر ڈی جی اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ اور کنٹرولر بورڈ عابدہ خان نے کارروائی کی۔

عبدالواحد کاکڑ نے کہا کہ ہمیں شکایت ملی تھی کہ بہت سے ایسے مراکز ہیں جو فروخت کیے گئے ہیں جہاں لڑکوں سے بھاری رقم لی جاتی ہے اور انہیں الگ الگ کمروں میں رکھا جاتا ہے اور انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘بہت ہو گیا، اب ہم قانونی کارروائی کے بعد جو بھی ان کیسز میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف مقدمہ درج کر رہے ہیں’۔

Leave a reply