الیکشن کمیشن کو انتحابات کی تاریخ دینےکا اختیار نہیں ؟

0
233
الیکشن کمیشن کو انتحابات کی تاریخ دینےکا اختیار نہیں ؟

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی ، عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کومعاونت کیلیے طلب کر لیا۔

جسٹس شاہد بلال حسن نےمیاں شبیراسماعیل کی درخواست پرسماعت کی ۔

درخواستگزار کی جانب سے ایڈوکیٹ اظہرصدیق نےدلائل دیے ، دائر درخواست میں وفاقی حکومت ،الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت دیگر کوفریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صدر پاکستان یا صوبائی گورنر کے پاس ہے، الیکشن کمیشن کے سیکشن 57 میں ترمیم کر کہ تاریخ کا الیکشن کمیشن کو دے دیا گیا، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 میں ترمیم آئین پاکستان سے متصادم ہے۔

Leave a reply