
الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں بحال کر دیں
سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں ای۔ سی۔ پی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کر دی ہیں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی انیس، پنجاب کی 27 ،پختون خواہ کی 25 اور سندھ کی تین نشستیں بحال کی ہیں، مجموعی طور پر الیکشن کمیشن نے 74 مخصوص نشستیں بحال کی گئی ہیں، اس فیصلے کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پی۔ ٹی۔ آئی کے ٹکٹ پر کامیاب لوگوں کی واپسی کے نوٹی فکیشن واپس ہو گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے 24 اور 29 جولائی کے نوٹی فکیشنز واپس لے لیے ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد تمام اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر پی۔ ٹی۔ آئی کی واپسی کالعدم ہو گئی ہے۔









