الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جعلی قرار دے دیا

0
330
الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جعلی قرار دے دیا

ہاٹ لائن نیوز : ترجمان الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے انتخابی شیڈول کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترجمان کے علاوہ کسی سے منسوب بیان پر توجہ نہ دی جائے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بیان جاری کیا ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر الیکشن کمیشن سے متعلق مختلف بیانات گردش کر رہے ہیں، آج ایک معروف اخبار نے بھی عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے منسوب بیان شائع کیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن سے متعلق کمیشن میں دائر درخواستوں پر کوئی مشاورت نہیں ہوئی، الیکشن کمیشن کے ترجمان کے بیان کے علاوہ کسی اور منسوب بیان پر کوئی توجہ نہ دی جائے اور ایسے بیانات الیکشن کمیشن کا پالیسی بیان نہ سمجھا جائے۔ .

الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا انتخابی شیڈول بھی جعلی ہے، الیکشن کمیشن نے ابھی تک کوئی انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا۔

Leave a reply