
ہاٹ لائن نیوز : نگران حکومت نےانتخابات سےپہلے عوام کومہنگائی کاتحفہ دیتےہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وفاقی وزارت خزانہ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسےفی لیٹراضافےکی منظوری دےدی گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رکھی گئی ہیں۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دے دی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے 15 فروری کی درمیانی شب 12 بجے تک ہوگا۔









