
لاہور ہائیکورٹ، الیکشن ایکٹ میں ترامیم کیخلاف درخواست پر سماعت
جسٹس سلطان تنویر احمد نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی
میں آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر دستیاب نہیں، جسٹس سلطان تنویر احمد
سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق معاملہ انتہائی اہم ہے، جسٹس سلطان تنویر احمد
آج ہی کیلئے کیس کسی دوسری عدالت میں لگانے کیلئے قائم مقام چیف جسٹس کو بھجوا رہا ہوں، عدالت
جسٹس سلطان تنویر احمد نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی
درخواست میں چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی وزیر اعظم، اپوزیشن لیڈر، سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے.
الیکشن ایکٹ میں ترامیم کرکے اس کا اطلاق ماضی سے کیا گیا ہے درخواست گزار
کسی بھی قانون کا اطلاق ماضی سے نہیں کیا جاسکتا، درخواست گزار
الیکشن ایکٹ میں ترامیم سے سپریم کورٹ کی نشستوں کے فیصلے کو بے اثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے.
الیکشن ایکٹ میں ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے، استدعا








