الیکشن ایکٹ ترمیم کیس میں فریق بننے کی استدعا منظور

0
188
الیکشن ایکٹ ترمیم کیس میں فریق بننے کی استدعا منظور

لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ میں ترامیم کیخلاف درخواست میں درخواست گزار اقتدار شاہ کو بھی فریق بننے کی اجازت دیتے ہوئےوکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

جسٹس شکیل احمد نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت درخواست میں چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی،وزیر اعظم،اپوزیشن لیڈر، سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے جس میں موقف اپنایا گیاہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترامیم کرکے اس کا اطلاق ماضی سے کیا گیاکسی بھی قانون کا اطلاق ماضی سے نہیں کیا جاسکتاالیکشن ایکٹ میں ترامیم سے سپریم کورٹ کی نشستوں کے فیصلے کو بے اثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت مزید کاروائی کے لیے 23 اگست تک ملتوی کر دی۔

Leave a reply