اللہ اسباب پیدا کر رہا ہے جلد برصغیر پر پاکستان کی حکومت ہو گی

0
180
اللہ اسباب پیدا کر رہا ہے جلد برصغیر پر پاکستان کی حکومت ہو گی

اللہ اسباب پیدا کر رہا ہے جلد برصغیر پر پاکستان کی حکومت ہو گی

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ حالات اور واقعات سے ایسا لگ رہا ہے جیسے اللہ تعالیٰ اسباب پیدا کر رہا ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں پاکستانیوں کی حکومت جلد قائم ہو گی، سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اسباب بھارت کے ڈریکولا نریندر مودی پیدا کر رہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ نریندر مودی اسرائیلی وزیر اعظم کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں، بھارت کے عوام کی بڑی تعداد مودی کے خلاف ہے، مودی اور نیتن یاہو کو پتہ ہونا چاہیے کہ ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں ہوئیں، پاکستان کی طرف جو ہاتھ بڑھے گا اسے کاٹ دیا جائے گا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی سکھ سپاہی پاکستان کے خلاف لڑنے کے لیے تیار نہیں، وہ وقت دور نہیں ہے جب بابری مسجد کی پہلی اینٹ سکھ سپاہی لگائیں گے۔

Leave a reply