اقوام متحدہ کی عبوری فورس پر اسرائیل کے حملے

0
156
اقوام متحدہ کی عبوری فورس پر اسرائیل کے حملے

ہاٹ لائن نیوز : لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فوج پر اسرائیل کے حملے کی چونتیس ممالک نے شدید مذمت کی ہے۔

ان ممالک کیجانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں امن کے قیام میں کردار اہم ہے، امن فوج پر حملوں کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

مشترکہ بیان کیمطابق لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کا احترام کیا جانا چاہیے اور امن مشن کے اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ اسرائیلی فوج نے دو روز میں امن فوج پر دو بڑے حملے کیےجبکہ ان حملوں میں تیرہ فوجی زخمی ہوئے۔

Leave a reply