اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا
اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے تناظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اور ہنگامی اجلاس آج ہو گا، فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے وزرائے خارجہ آج ایرانی وزیر خارجہ عراقچی سے ملاقات کریں گے تاکہ مذاکرات کو دوبارہ بحال کیا جا سکے، ایرانی وزیر خارجہ نے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے، امریکی نے بھی یورپی وزرائے خارجہ اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات پر اتفاق کیا ہے، دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو روکنے کا یہی بہترین وقت ہے، ٹرمپ کا 2 ہفتوں کے لیے ایران پر حملہ مؤخر کرنا سفارتی حل کے لیے اہم موقع ہے۔








