اقوام متحدہ نے فلسطینی ریاست کےقیام کامطالبہ کردیا

ہاٹ لائن نیوز : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کیلیے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے نکل جائے۔
قرارداد کو 8 کے مقابلے 157 ووٹوں سے منظور کیا گیا، امریکہ اور اسرائیل نے مخالفت کی جب کہ 7 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔
جنرل اسمبلی نے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت اور ایک آزاد ریاست کے قیام کو تسلیم کیا اور مغربی کنارے، مشرقی یروشلم سمیت غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قبضے کو ناجائز قرار دیا۔








