اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کو امریکا نے ویٹو کر دیا

0
226
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کو امریکا نے ویٹو کر دیا

ہاٹ لائن نیوز : اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی درخواست کو امریکا نے ویٹو کر دیا ہے، پندرہ رکنی کونسل میں فلسطین کے حق میں بارہ ووٹ ڈالے گئے جبکہ برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ نے قرارداد پر ووٹنگ کرنے سے گریز کیا۔

سیکیورٹی کونسل کی اکثریت کی حمایت کے باوجود قرارداد پاس نہ ہوئی اور امریکا کے ویٹو کرنے کے بعد فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد منظور نہ ہو سکی، فلسطین کو 2012 سے اقوام متحدہ میں غیر رکن مبصر کا درجہ ملا ہوا ہے۔

Leave a reply