اقتدار سنبھالنےکے بعد ڈونلڈ ٹرمپ خواجہ سراؤں پر اپنا غصہ اتارنےکوتیار

ہاٹ لائن نیوز : امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد خواجہ سراؤں کو سکولوں اور مسلح افواج سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تقریب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ امریکی صدر کے طور پر اپنے پہلے دن ہی وہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے خاتمے، امریکی فوج اور امریکی ایلیمنٹری، مڈل اور ہائی اسکولوں سے ٹرانس جینڈر افراد کو ہٹانے کے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کریں گے۔
اس کے علاوہ انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا کہ وہ منشیات فروشوں کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیں گے اور ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔








