افغانستان میں شدید زلزلہ: 1100 سے زائد افراد جاں بحق، ہزاروں مکانات تباہ

0
100
افغانستان میں شدید زلزلہ: 1100 سے زائد افراد جاں بحق، ہزاروں مکانات تباہ

افغانستان میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے 6 شدت کے زلزلے نے وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں اب تک 1100 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

افغان ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 1124 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 3250 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔ زلزلے نے تقریباً 8 ہزار گھروں کو مکمل یا جزوی طور پر نقصان پہنچایا ہے۔

ملکی ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ کنڑ صوبہ رہا، جہاں بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور انفراسٹرکچر کو نقصان رپورٹ ہوا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلے کا مرکز ننگرہار صوبے کے شہر جلال آباد کے قریب تھا، اور اس کی گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی زلزلے کے تقریباً 20 منٹ بعد ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا، جس کی شدت 4.5 اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ مقامی و بین الاقوامی ادارے امداد فراہم کرنے کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔

Leave a reply