افغانستان میں سیلاب کیوجہ سے خوراک کا بحران

افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ سینکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں اور ہزاروں بے گھر ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب سے ہزاروں گھر تباہ ہو گئے ہیں۔
سیلاب کے باعث کئی علاقوں کا رابطہ منقطع ہونے سے لاکھوں افراد کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
کئی علاقوں میں صحت عامہ کی صورت حال انتہائی تشویشناک ہے کیونکہ سیلاب کی وجہ سے کئی وبائیں پھیل چکی ہیں۔









