افطار یونیسکو کے ثقافتی حصے میں شامل

ہاٹ لائن نیوز : اقوام متحدہ نے رمضان المبارک میں افطاری کے لیے منعقد کیے جانے والے افطار کو ثقافتی ورثے کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افطار کو ثقافتی ورثہ تسلیم کرنے کا فیصلہ پیر کو یونیسکو کے اجلاس میں کیا گیا ، جب کہ اس موقع پر اٹلی کا ’اوپیرا سانگ‘ بھی عالمی ورثے کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔
اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (UNESCO) نے ایران، ترکی، آذربائیجان ، ازبکستان کی افطاری کو ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی درخواست کو قبول کرلیا۔
یونیسکو نے اپنے بیان میں کہا کہ رمضان المبارک میں غروب آفتاب کے وقت افطار کرنا تمام مسلم ممالک میں ایک خاص تقریب ہے جو نوجوانوں کی تہذیب و ثقافت کا حصہ ہے۔
یونیسکو نے کہا کہ افطاری عموماً اہل خانہ کے ساتھ مل کر کی جاتی ہے اور اس کی تیاری میں بچے، جوان ، بوڑھے سبھی حصہ لیتے ہیں۔









