افریقہ کو دوحصوں میں تقسیم کرنےوالی دراڑ تیزی سےبڑھنےلگی

ہاٹ لائن نیوز : سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ افریقی براعظم میں دریافت ہونیوالی شگافیں اس سے دوگنا رفتار سے پھیل رہی ہیں جو پہلے سوچا گیا تھا۔
35 میل چوڑی دراڑ، جو پہلی بار 2005ءمیں ایتھوپیا کے صحرا میں دریافت ہوئی تھی، ہر سال آدھے انچ کیشرح سے بڑھ رہی ہے۔ یہ شگاف بڑھنےکی شرح پیرکے ناخن کی نشوونما کی شرح سےدوگنا ہے۔
ماضی میں ، محققین کا خیال تھا کہ یہ دراڑبراعظم کو دو حصوں میں تقسیم کردیگی اور اس عمل کو مکمل کرنے میں لاکھوں سال لگیں گے۔ لیکن حال ہی میں سائنس دانوں نے متنبہ کیا ہے کہ یہ عمل 10 سے 5 ملین سالوں میں مکمل ہوجائیگا۔
افریقہ کی ٹیکٹونک پلیٹیں اس سے قبل بڑے پہاڑوں اور بڑے بیسن کی تشکیل کیلئے ٹکرا گئیں ہیں ، اور اب یہ براعظم کو دو میں تقسیم کرتی دکھائی دےرہی ہیں۔








