افتتاح کے اگلے دن ہی بوتیک میں چوری

0
251
افتتاح کے اگلے دن ہی بوتیک میں چوری

ہاٹ لائن نیوز : گزری میں نامعلوم ملزمان بوتیک سے قیمتی کپڑے، ہینڈ بیگ ، زیورات اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔

گزری کے علاقے ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل لین 2 پر واقع بوتیک سے نامعلوم ملزمان قیمتی کپڑے، زیورات اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہو گئے۔

مدعی ارشاد محمود صدیقی کے مطابق ان کی بیٹی کا بوتیک یکم فروری بروز جمعرات کو کھولا گیا جو رات ساڑھے گیارہ بجے بند کر دیا گیا۔ اور جمعہ کی صبح جب وہ بوتیک گئے تو انہیں تالے ٹوٹے ہوئے ملے۔

پولیس نے تعزیرات ہند 380 اور 457 کے تحت 2024 کا مقدمہ نمبر 68 درج کیا اور اسے مزید تفتیش کے لیے تفتیشی پولیس کے حوالے کر دیا۔

Leave a reply