اشعب عرفان نے پہلا پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹائٹل اپنے نام کر لیا

0
95
اشعب عرفان نے پہلا پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پاکستانی اسکواش کھلاڑی اشعب عرفان نے بین الاقوامی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے وینکوور اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یہ ان کے کیریئر کا پہلا پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن ورلڈ ٹور ٹائٹل ہے۔

فائنل میں اشعب عرفان نے انگلینڈ کے سیم ٹوڈ کو تین صفر کے واضح مارجن سے شکست دی۔ میچ 43 منٹ تک جاری رہا، جس میں اشعب نے 11-9، 11-1 اور 11-5 سے کامیابی حاصل کی۔

وینکوور اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 31,250 امریکی ڈالرز تھی، اور اس جیت کے ساتھ اشعب عرفان نے نہ صرف ٹائٹل حاصل کیا بلکہ عالمی اسکواش رینکنگ میں بھی اپنی پوزیشن کو بہتر بنانے کا موقع حاصل کیا ہے۔

یہ فتح پاکستان میں اسکواش کے کھیل کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہو سکتی ہے۔

Leave a reply