
لاہور: سکریٹری تعلیم پنجاب خالد نذیر وٹو نے محکمہ کیجانب سےآنے والوں کو تحائف اورگلدستےدینےپر پابندی عائد کردی ہے۔
اس سلسلے میں ، سکریٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے تمام اضلاع کے سی ای او کومراسلہ جاری کیا ہے۔
خالد نذیر واٹو نے کہا کہ تحائف پر خرچ ہونیوالی رقم اسکولوں اور طلباء کی فلاح و بہبود پر خرچ کیجانی چاہئے ، سادگی کو اپنانا چاہئے ، گلدستے اور تحائف ان لوگوں کو نہیں دیئے جائیں جو سرکاری دوروں پر آتے ہیں۔
اسکے علاوہ ، سکریٹری ایجوکیشن نے محکمہ کے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس مراسلےپر فوری عمل درآمد کویقینی بنائے۔









