اسپین کے وزیراعظم کا غزہ میں مظالم بند کرنے کا مطالبہ

0
47

بارسلونا – اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ فوری طور پر روکا جائے۔

غزہ پر جنگ کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسپین ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، تاہم مسئلہ فلسطین کا واحد پائیدار حل دو ریاستوں کا قیام ہے۔

اسپین ماضی میں بھی غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر سخت مؤقف اختیار کر چکا ہے۔ وزیراعظم سانچیز نے کچھ عرصہ قبل اسرائیل کو عالمی کھیلوں سے باہر کرنے کی تجویز بھی دی تھی، جبکہ حال ہی میں اسپین نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی معطل کر دی تھی۔

Leave a reply