اسپورٹس بورڈ کا بڑا دعویٰ: ہاکی فیڈریشن کی انتظامی غلطیاں بے نقاب

0
31
اسپورٹس بورڈ کا بڑا دعویٰ: ہاکی فیڈریشن کی انتظامی غلطیاں بے نقاب

لاہور: پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔
اسپورٹس بورڈ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ادارے نے اپنی مالی ذمہ داریاں بروقت پوری کیں جبکہ انتظامی اور آپریشنل نوعیت کی بے ضابطگیاں فیڈریشن کی سطح پر ہوئیں۔ بیان کے مطابق ویزا درخواستیں تاخیر سے جمع کرائی گئیں اور بعض درخواستوں میں غلط معلومات فراہم کی گئیں، جس کے باعث مسائل پیدا ہوئے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ویزا امور میں کوتاہیوں کے باعث پوری ٹیم کے سفری ٹکٹ تبدیل کرنا پڑے، جس سے تقریباً 2 کروڑ 71 لاکھ روپے کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑے۔ اسی طرح ویزا سے متعلق غلطیوں کے نتیجے میں 9.7 ملین روپے کا اضافی مالی بوجھ بھی اسپورٹس بورڈ نے ادا کیا۔
اسپورٹس بورڈ کا مؤقف ہے کہ اگر فیڈریشن کے انتظامی معاملات بھی بورڈ کو ہی سنبھالنے ہوں تو پھر فیڈریشن کے کردار پر سوال اٹھتا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ فیڈریشن کے عہدیداران بیرونِ ملک دوروں پر جاتے رہے جبکہ مالی امور کا درست حساب پیش نہیں کیا گیا۔
اس معاملے پر فیڈریشن کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

Leave a reply