اسپارکو کی رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیش گوئی جاری

0
104
اسپارکو کی رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیش گوئی جاری

سپارکو نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سائنسی پیش گوئی جاری کر دی ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق رمضان المبارک کا نیا چاند 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا۔ 18 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی، جس کے باعث اسے انسانی آنکھ سے دیکھے جانے کے امکانات روشن ہیں۔
سائنسی اندازوں کے مطابق 18 فروری کی شام چاند نظر آ سکتا ہے اور پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان سپارکو نے واضح کیا ہے کہ چاند نظر آنے اور رمضان المبارک کے باضابطہ آغاز کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی۔

Leave a reply