
حکومت نے مالی سال کے آغاز میں 350 ارب روپے قرض حاصل کیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی مہینے میں 350 ارب روپے قرض حاصل کیا جس کے بعد حکومتی قرض کا مجموعہ 78,238 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق جولائی کے اختتام تک حکومتی مقامی قرض میں 517 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے اس کا مجموعہ 54,988 ارب روپے ہوگیا ہے۔
دوسری جانب، حکومت کا بیرونی قرض جولائی میں 167 ارب روپے کم ہو کر 23,250 ارب روپے رہ گیا ہے۔








