اسموگ کےتدارک کیلیےدائردرخواستوں پرسماعت

0
214
اسموگ کےتدارک کیلیےدائردرخواستوں پرسماعت

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کیلیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے سرکاری وکیل کوماحولیات کےوزیر سے جوڈیشل ممبران کی میٹینگ کی ہدایت کردی۔

عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کردی ۔

جسٹس شاہد کریم کاکہناہےکہ جو بھی حکومت آتی ہے وہ اپنا کریڈٹ لیتے ہیں ، وزیر کو پتہ کچھ نہیں ہوتا افسران اپنا کریڈٹ کرکے بتا دیتے ہیں۔سب ملے ہوئے ہیں پتہ نہیں اس ملک کاکیاہوگا ؟

ممبر جوڈیشل کمیشن کاکہنا ہے کہ لاہور کی مامون مارکیٹ کے گردونواح میں کچرا پڑا ہے ،یہ حکومت کا صاف ستھرا پنجاب ہے۔

جسٹس شاہدکریم نےشہری ہارون فاروق سمیت دیگرکی درخواستوں پرسماعت کی ۔عدالت نےسماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کردی۔

Leave a reply