اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق بیٹے کا اہم انکشاف

0
191
اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق بیٹے کا اہم انکشاف

ہاٹ لائن نیوز : اسماعیل ہنیہ کے بیٹے عبدالسلام نے بتایا کہ ان کے والد کو ان کے موبائل فون کی مدد سے ایران میں ایک حساس مہمان خانے میں نشانہ بنایا گیا۔

عبدالسلام ہنیہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد سوتے وقت اپنا موبائل فون سر کے پاس تکیے کےنیچےرکھتے تھے اور اسی موبائل فون سے لوکیشن معلوم کرنے کے بعد اسرائیل نے گائیڈڈ میزائل سے حملہ کیا۔

اسماعیل ہنیہ کے بیٹے نےان خبروں کی بھی تردید کی ہے کہ حماس کےسربراہ کےکمرے میں بم نصب کیا گیا تھا۔

عبدالسلام ہنیہ کا کہنا تھا کہ والد کے ساتھ والے کمرے میں ذاتی محافظ اور مشیر تھے، اگر بم پھٹتا تو ان کا کمرہ بھی تباہ ہو جاتا۔

Leave a reply