اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

0
98
اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے علیمہ خان کی جانب سے دائر کی گئی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے آئندہ روز عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالتی حکم کے مطابق علیمہ خان کی گرفتاری اور پیشی تک ان کے بینک اکاؤنٹس اور قومی شناختی کارڈ کو بلاک رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ عدالت کو شرائط عائد نہیں کر سکتیں اور مقدمے کے آغاز سے ہی ان کا رویہ غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ رہا ہے۔
عدالت نے سرکاری مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کارروائی کو آگے بڑھانے کا حکم دیا۔

Leave a reply