اسلام آباد: گھر سے تین افراد کی لاشیں ملنے پر علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس

0
47

اسلام آباد کے علاقے رمشا کالونی، تھانہ آئی نائن کی حدود میں ایک گھر سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں ایک مرد، اس کا بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کی تلاشی لی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ابتدائی طور پر موت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اصل وجہ موت جاننے کے لیے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق زہرخورانی سمیت تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور واقعے کے حوالے سے مزید معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔

Leave a reply