
ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ پنجاب کا بجلی کے بلوں میں ریلیف آخری حد تک نہ پہنچ سکا، اسلام آباد کے بجلی صارفین کے لیے 14 روپے فی یونٹ کا ریلیف ختم کر دیا گیا۔
پنجاب حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر اسلام آباد میں صارفین سے بجلی کی قیمتوں پر 14 روپے فی یونٹ سبسڈی واپس لے لی جس کے بعد اسلام آباد میں صارفین کے لیے 14 روپے فی یونٹ ریلیف واپس لے لیا گیا۔
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے اعلامیہ جاری کر دیاہےجس کے مطابق ستمبر کے مہینے میں اسلام آباد کے صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا، بلنگ سافٹ ویئر میں تبدیلی کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے۔









