اسلام آباد کچہری دھماکا: پوسٹ مارٹم مکمل، 7 لاشیں ورثا کے حوالے

0
105
اسلام آباد کچہری دھماکا: پوسٹ مارٹم مکمل، 7 لاشیں ورثا کے حوالے

اسلام آباد – جی الیون کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق 7 لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں جن میں وکیل زبیر اسلم گھمن بھی شامل ہیں۔

اسپتال حکام کے مطابق مجموعی طور پر 10 شہدا کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ 2 لاشوں کی شناخت تاحال باقی ہے۔ دھماکے کے بعد پمز اسپتال میں 36 زخمیوں کو لایا گیا، جن میں سے 18 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 14 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ اور اطراف میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے خود سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور عدالت کے مرکزی دروازے سمیت دیگر داخلی راستوں پر سخت نگرانی کی ہدایت جاری کی۔

انتظامیہ کے مطابق ہائیکورٹ کے باہر کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو رکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Leave a reply