اسلام آباد پولیس نے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کردی

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جب کہ دو افراد گاڑی سے اتر کر فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے ہری پور سے تعلق رکھنے والا جہانگیر زخمی ہوگیا، جہانگیر کے دو ساتھی گاڑی سے اتر کر فرار ہو گئے جب کہ زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تھانہ مارگلہ پولیس نے گاڑی کو تھانے منتقل کر دیا۔









