اسلام آباد میں کئی علاقے زیر آب

اسلام آباد میں کئی علاقے زیر آب
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش بنی پھر امتحان، اسلام آباد میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے ایک مرتبہ پھر شہری زندگی کو متاثر کیا ہے، مارگلہ ہلز سے آنے والے تیز ریلے کے سبب برساتی نالے بپھر گئے، جس کے باعث نیو چٹھہ سمیت کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔
نالے کے کنارے غیر قانونی تعمیرات اور نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا، متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ آئندہ بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، تاکہ شہریوں کو نقصان کم ہو۔









