اسلام آباد میں پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

0
175
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کا نوٹیفکیشن چیف کمشنر اسلام آباد نے جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس آج چیف کمشنر کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ڈی سی اسلام آباد کیجانب سے جاری این او سی کا جائزہ لیا گیا، آئی جی اسلام آباد نے مختلف تقریبات کے باعث سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔

Leave a reply