اسلام آباد میں پراپرٹی کے نئے سرکاری ریٹس جاری، 15 سے 75 فیصد اضافہ

0
92
اسلام آباد میں پراپرٹی کے نئے سرکاری ریٹس جاری، 15 سے 75 فیصد اضافہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد میں پراپرٹی کے نئے سرکاری ویلیوایشن ریٹس جاری کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق نظرثانی شدہ ریٹس کے تحت مختلف علاقوں میں پراپرٹی کی سرکاری قیمتوں میں 15 سے 75 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی ویلیوایشن کے بعد غیرمنقولہ جائیدادوں کی مارکیٹ ویلیو انہی نرخوں کی بنیاد پر مقرر کی جائے گی، جس پر کیپیٹل گین ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پانچ سال تک پرانی رہائشی تعمیر شدہ جائیداد کے لیے ریٹ 3 ہزار روپے فی مربع فٹ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پانچ سال سے زائد پرانی تعمیر شدہ جائیداد کا ریٹ 1500 روپے فی مربع فٹ طے کیا گیا ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نئے ایس آر او کے اجرا کے بعد سابقہ سرکاری ریٹس ختم تصور کیے جائیں گے اور اب تمام لین دین نئے مقررہ نرخوں کے مطابق ہوگا۔

Leave a reply