اسلام آباد میں جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

0
123
اسلام آباد میں جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کا اعلان الیکشن کمیشن نے کر دیا ہے۔ کمیشن نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ انتخابات کا شیڈول فوری طور پر پیش کیاجائے تاکہ شہری سطح پرمقامی حکومت کےنظام کوفعال کیاجاسکے۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں کی گئی حالیہ ترمیم کو آئین سے متصادم قرار دیا اور واضح کیا کہ سیکرٹری یونین کونسل کو انتخابات کی ذمہ داری دینا قانون کے خلاف ہے۔ کمیشن کے مطابق، ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے، اور سیکرٹری یونین کونسل پریزائیڈنگ افسر مقرر نہیں ہو سکتے۔ انتخابی افسران کی تعیناتی صرف الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے ذریعے ممکن ہوگی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی لوکل گورنمنٹ کی موجودہ معیاد 14 فروری 2021 کو ختم ہو چکی تھی۔ آئین کے تحت کمیشن اور وفاقی حکومت 120 دن کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کے پابند ہیں، تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر یہ انتخابات بار بار ملتوی ہوتے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اب تک پانچ بار حلقہ بندیاں اور تین بار انتخابی شیڈول جاری کیا، لیکن متعلقہ اداروں کے تعاون نہ کرنے کی وجہ سے انتخابات ممکن نہیں ہو سکے۔

Leave a reply