اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات روک دئیے گئے

0
177
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات روک دئیے گئے

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رک گئے، الیکشن کمیشن اب اسلام آباد کے بلدیاتی حلقوں کی دوبارہ تقسیم کریگا۔

حکومت نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی منظوری دیدی، صدرمملکت کی منظوری کےبعد اسلام آبادلوکل گورنمنٹ ایکٹ قانون بن جائیگا۔

نئے ایکٹ کے تحت اسلام آباد کی ہر یونین کونسل میں 9 جنرل وارڈز ہوں گے، براہ راست انتخابات میں ووٹرز صرف 9 جنرل وارڈز کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔

ترمیم کیمطابق خواتین، نوجوان، اقلیتی اور مزدور کسان نو وارڈز کے ممبر منتخب ہونگے۔ آخری مرحلے میں یونین کونسل کے 13 ممبران چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔

Leave a reply