
اسلام آباد عدالت نے 27 معروف یوٹیوب چینلز بند کرنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف۔ آئی۔ اے کی درخواست پر ستائیس معروف یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم سنا دیا ہے، جج عباس شاہ نے یوٹیوب چینلز بلاک سے متعلق ایف۔ آئی۔ اے کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے صحافی اسد طور، صدیق جان، مطیع اللہ جان ، اسد طور اور اوریا مقبول سمیت 27 یوٹیوب کے چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا اور کہا کہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف۔ آئی۔ اے نے دو جون کو انکوائری شروع کی تھی، ایف۔ آئی۔ اے کی طرف سے پیش کردہ شواہد سے عدالت مطمئن ہے، اور قانون کے مطابق کاروائی کی جا سکتی ہے، عدالت نے اپنے حکم یوٹیوب کے انچارج افسر کو حکم دیا کہ ان تمام 27 چینلز کو بلاک کر دیا جائے۔









