اسلام آباد : حادثے میں اہم شخصیت کی بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری

0
263
اسلام آباد : حادثے میں اہم شخصیت کی بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد ایکسپریس وے پر کار کی ٹکر سے دو افراد کی ہلاکت کے کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کو مطلوب شانزے ملک نامی خاتون کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گاڑی شانزے نامی خاتون چلا رہی تھی اور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگئی۔ شانزے ملک ایک بااثر شخص کی بیٹی ہے۔

تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ نمبر 580/22 میں مطلوب خاتون شانزے ملک کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ اور پولیس نے خاتون کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم کسی بھی وقت خاتون کو گرفتارکرنےکیلیےروانہ ہوسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید کارروائی کی جائے گی۔

Leave a reply