اسلام آباد : تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

0
249
اسلام آباد : تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ سی ڈی اے، ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی، ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کیجائے گی، مہم میں ضلعی انتظامیہ، ایم سی آئی ،سی ڈی اے کی مشترکہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

Leave a reply