
ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کی حدود میں اپارٹمنٹ سے دو خواتین اور ایک مرد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں زہریلی شراب پینے سے 2 خواتین اور ایک مرد جاں بحق ہو گئے، شالیمار تھانے کی حدود میں 2 خواتین اور ایک لڑکے نے ڈانس پارٹی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے دوران غیر معیاری شراب پینے سے لڑکا اور لڑکی کی موت ہوئی، نادیہ نامی خاتون نے صفا ہائیٹس کے عملے کو اطلاع دی۔
ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر شالیمار پولیس نے موقع پر پہنچ کر نادیہ نامی لڑکی کو پمز اسپتال منتقل کیا جہاں وہ انتقال کر گئی۔
جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت ثابت والد عبد سبحان کے نام سے ہوئی ہے جب کہ خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔









