اسلام آباد ائیرپورٹ پر فلائٹس تعطل کا شکار

0
250
اسلام آباد ائیرپورٹ پر فلائٹس تعطل کا شکار

اسلام آباد ائیرپورٹ پر فلائٹس تعطل کا شکار

شدید بارشوں کے پیش نظر اسلام آباد ایئرپورٹ پر تیس سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے فلائٹس کو متبادل شہروں میں اتار لیا گیا ہے، دبئی سے اسلام آباد کے لیے پرواز ایف زیڈ 353 کو سیالکوٹ، جبکہ سعودی عرب سے اسلام آباد کی پرواز کو فیصل آباد میں اتار لیا گیا ہے۔

ترکیہ اور ابوظہبی جانے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں ہیں، ایئرپورٹ حکام نے ہدایت کی ہے کہ مسافر صورتحال کے پیش نظر ایئرپورٹ پر بروقت پہنچیں اور روانگی سے پہلے فلائٹ انکوائری نمبر کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

Leave a reply