اسلام آباد، پشاور اور مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

0
96
اسلام آباد، پشاور اور مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

اسلام آباد، پشاور اور پنجاب و خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں رات 11 بج کر 15 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 234 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن، افغانستان میں واقع تھا۔

خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، ملاکنڈ، بونیر، ہری پور، دیر بالا، سوات، شانگلہ، باجوڑ، بنوں اور دیگر علاقوں میں جھٹکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ اسی طرح پنجاب کے شہروں راولپنڈی، گجرات، ٹیکسلا اور داؤد خیل میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

پی ڈی ایم اے (پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے ترجمان کے مطابق زلزلے کے بعد ہنگامی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے، اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع کے لیے شہری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Leave a reply