
ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے علاقے مناواں میں حاملہ خاتون کی پراسرار موت ہو گئی۔ متوفی خاتون کے شوہر نے اپنی ساس، سسر ، سالے کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔
ایف آئی آر کیمطابق شوہر نے بتایا کہ میری بیوی قرات العین ڈھائی ماہ کی حاملہ تھی جسے ام الخیر اور راشد سبحانی زبردستی گھر لے گئے۔ شوہر نے دعویٰ کیا کہ قراۃ العین کو نجی اسپتال میں حمل ضائع کرنے کی کوشش میں قتل کیا گیا۔
ملزم نے شوہر کو بتائے بغیر پوسٹ مارٹم اور تدفین کی کوشش کی۔ شوہر کی کال پر پولیس نے لاش قبضہ میں لے لی ہے۔









