اسرائیل کے رامون ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، دو افراد زخمی

0
40

اسرائیل کے جنوبی علاقے میں واقع رامون ایئرپورٹ پر ایک دھماکہ خیز ڈرون آ گرا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد ایئرپورٹ کی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی گئی۔

مقامی حکام کے مطابق ایک زخمی کو دھماکے سے اڑنے والے شریپنل لگنے سے زخم آئے۔ ڈرون حملے میں ایئرپورٹ کے مسافر ٹرمینل کو نشانہ بنایا گیا، اور جائے وقوعہ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں پیش آیا جب اسرائیلی فوج نے چند ہی لمحے قبل اعلان کیا تھا کہ اس نے یمن کی جانب سے داغے گئے تین ڈرونز کو مار گرایا ہے۔

تاحال حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے باضابطہ طور پر قبول نہیں کی، تاہم حالیہ مہینوں میں یمن کے حوثی گروہ کی جانب سے اسرائیل کی جانب کئی بار ڈرونز اور میزائل داغنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

Leave a reply