اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، 34 فلسطینی شہید

0
163

ہاٹ لائن نیوز : غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، پناہ گزینوں کے کیمپوں اور گھروں پر حملوں میں مزید 34 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق زویدہ میں ایک گھر پر میزائل حملے میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد شہید ہوگئے، جس کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 40 ہزار 74 ہوگئی جب کہ 92 ہزار 537 افراد زخمی ہوئے۔

ادھر مغربی کنارے کے علاقے جنین میں کار پر ڈرون حملے میں مزید2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

Leave a reply